بھٹکل 6 فروری (ایس او نیوز) نشاط نرسنگ ہوم کے بالمقابل نیشنل ہائی وے 66 پر ایک بائک پھسل کر گرگئی، جس کے نتیجے میں بائک سوار زخمی ہوگیا۔ حادثہ اتوار شام قریب 6:30 بجے پیش آیا۔
زخمی کی شناخت بھٹکل بدریہ کالونی کے رہائشی ایچ آرباز خان ابن ہمایون باشہ خان (24) کے طور پر کی گئی ہے۔ بائک روڈ پر ایسے پھسلی کہ سڑک کے باہر جاکر نشاط نرسنگ ہوم کے قریب جاگری۔ حادثہ کے فوری بعد پولس اہلکار رامچندرا اور گوپال نائک جائےوقوع پر پہنچے۔
آرباز خان کی پیشانی سمیت ہاتھ اور پیر کو چوٹ لگی ہے اور فوری طور پراسے بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔